اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے متعلق تفصیلات

اس یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے 1569 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 774سرگرم معاملات ہیں، اب تک 774اَفراد شفایاب ہوئے ہیں اور 21 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

کورونا سے متعلق تفصیلات
کورونا سے متعلق تفصیلات

By

Published : May 24, 2020, 3:30 PM IST

جموں و کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے80نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے59کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 21 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1569تک پہنچ گئی ہے۔

اس یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے 1569 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 774سرگرم معاملات ہیں، اب تک 774اَفراد شفایاب ہوئے ہیں اور 21 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جارہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1,24,074ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 23مئی 2020ءکی شام تک 1,22,505نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اب تک1,30,197افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 32,056 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ74 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔

774کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 26,686 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔70,586 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 139 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے09 سرگرم معاملات ہیں، 129مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سرینگر میں اب تک کورونا وائرس کے 179 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 54 سرگرم معاملات ہیں ۔119 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 06 کی موت واقع ہوئی ہے۔

اننت ناگ میں 272 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 159 سرگرم ہیں۔ 109 شفایاب ہوئے ہیں اور04 کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 136ہوئی ہیں جن میں سے 34سرگرم معاملات ہیں اور04مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں اور 98صحتیاب ہوئے ہیں۔

ضلع شوپیان میں 127 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 21 سرگرم ہیں اور 106صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 164مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 94 سرگرم معاملات ہیں اور70صحتیاب ہوئے ہیں۔

ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک63ہوئی ہیں جن میں سے 26سرگرم ہیں اور 35 افراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کلو 27مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 12 سرگرم معاملات ہیں اور 15 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔

اِدھرکولگام میں198 مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 184سرگرم معاملات ہیںاور 12صحتیاب ہوئے ہیںاور02 کی موت واقع ہوئی ہے۔

پلوامہ ضلع میں کووِڈ۔19کے 25 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 16 سرگرم معاملات ہیں اور 09 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح جموں میں وائر س کے 72مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں40 سرگرم معاملات ہیں اور31 صحت یاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

ادھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 33 ہوئی ہےں جن میں سے 11معاملات سرگرم ہیں۔ 21صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع سانبہ میں 20 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 13 سرگرم معاملات ہیں اور 07اَفراد شفایاب ہوئے ہیں اورراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک10 مریض پائے گئے ہیں جن میں 06 معاملے سرگرم ہےں اور 04مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ میں40مثبت معاملہ سامنے آئے ہیں جن میں 36 سرگرم معاملات ہیںاور 04اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں08 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں07 معاملے سرگرم ہے اورایک پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ رام بن میں 44 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 43سرگرم معاملات ہیں اورایک شفایاب ہواہے اورریاسی میں بھی04 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں03 سرگرم ہیں اور ایک شفایاب ہوا ہے۔

اس طرح پونچھ میں06 معاملے سامنے آئے ہیںجو سبھی معاملات سرگرم ہیں جبکہ ڈوڈہ میں ایک سرگرم معاملہ سامنے آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details