جموں و کشمیر:سرینگر کے لال بازار علاقے میں گزشتہ روز پولیس اہلکار کی ہلاکت کے پیش نظر سرینگر سمیت وادی کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع کر دیا گیا ہے وہیں حساس مقامات پر سکیورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے۔Lal bazar attack
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال پر سینئر آفیسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس دوران شہر میں سکیورٹی گارڈ کو مزید مضبوط کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ Security tightened in Kashmir Valley
اطلاعات کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے باقی اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر اسکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ سکیورٹی اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔Security heightened in Srinagar