ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور تشدد معاملے پر جہاں بیشتر سیاسی و سماجی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کسان تنظیموں نے اسکی سخت مذمت کی ہے، وہیں متعدد سیاسی رہنمائوں کو لکھیم پور جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے اتر پردیش حکومت نے انہیں حراست میں لے لیا ہے، جن میں کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی بھی شامل ہے۔
پرینکا گاندھی کو حراست میں لیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سرپرست و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پرینکا گاندھی کو رہا کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت ہند کانگریس کی شدید تنقید کرنے والے مطیع و پالتو میڈیا کے ذریعے کانگریس کی مخالفت کرواتی ہے، وہیں کانگریس رہنماؤں کی گرفتاری کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنا کام خوش اسلوبی کے ساتھ انجام نہ دے سکیں۔‘‘
مزید پڑھیں:اتر پردیش ’نیا جموں و کشمیر‘ ہے: عمر عبداللہ
محبوبہ نے مزید کہا کہ ’’ہم صرف کاغذوں کی حد تک جمہوریت کے دعویدار ہے، تاہم زمینی سطح پر صورتحال اسکے بالکل برعکس ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں:لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ