لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) نے کووڈ 19 میں لاک ڈاؤن ہدایتوں کے تحت ڈل جھیل کی صاف صفائی کا کام شروع کیا ہے۔
جھیل کی صفائی سینکڑوں باشندوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ ڈل جھیل کو صاف کرنے کے لئے مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک سے زیادہ ڈرائیو کرنے کے بعد لاوڈا نے اب جھیل کے اندرونی علاقوں میں صفائی کرنے کے لیے مزدوروں پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے اور مزدوروں کے ذریعہ صفائی کی جا رہی ہے۔