اردو

urdu

ETV Bharat / state

پالم پور سے کشمیری مزدوروں کو روانہ کیا گیا - انتظامیہ نے ان کے کھانے پینے اور دوائی کا انتظام کیا

ریاست ہماچل پردیش کے پالم پور علاقے سے 400 کشمیری مزدوروں کو بسوں کے ذریعے ان کے گھر بھیجا گیا ہے۔

پالم  پور سے کشمیریوں کو روانا کیا گیا
پالم پور سے کشمیریوں کو روانا کیا گیا

By

Published : Apr 28, 2020, 8:01 PM IST

پالم پور میں بڑی تعداد میں کشمیری مزدور رہتے ہیں۔ آج ہماچل پردیش کی حکومت نے جموں و کشمیر حکومت سے بات کر کے کشمیری مزدوروں کو ان کے گھروں کے لیے پالم پور سے 14 بسوں میں انہیں روانہ کیا۔ ان سبھی مزدوروں کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ مزدوروں کو راستے میں کھانے کے لیے خوردنی اشیا بھی دی گئی، تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی کوئی دقت نہ ہو۔

پالم پور سے کشمیریوں کو روانا کیا گیا

جموں و کشمیر کے مزدوروں نے کہا کہ جب لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تب سے ریاستی حکومت کی جانب سے مقامی انتظامیہ نے ان کے کھانے پینے اور دوائیوں کا مناسب انتظام کیا، جس سے انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ مزدوروں نے بتایا کہ آج انہیں ان کے گھر بھیجا رہا ہے اس سے انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔ مزدوروں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پالم پور کے ایس ڈی ایم دھرمیش راموترا نے بتایا کہ مزدور یہاں کافی عرصے سے رہ رہے تھے۔ رمضان اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ یہاں سے جانا چاہتے تھے۔ اس کے بعد انتظامہ نے انہیں گھر بھیجنے کا انتظام کیا۔ ان تمام مزدوروں کی جانچ کی گئی ہے اور ان میں کورونا کے کوئی بھی علامات نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details