کشمیر یونیورسٹی کے سینٹر فار انٹر ڈسپلنری ریسرچ اینڈ انوویشنز (CIRI) کے سائنسدان اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر الطاف بٹ کو ملک کی سب سے قدیم سائنس اکیڈمی، نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ KU Scientist Dr Altaf Bhat Elected Member for National Academy of Sciences نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے کسی سائنسدان کو تسلیم کیا جانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کے نگران وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے ڈاکٹر الطاف بٹ کو اس کارنامے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔
KU Scientist Elected Member for National Academy of Sciences: کشمیری سائنسدان نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا رکن منتخب - ڈاکٹر الطاف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا رکن منتخب
کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کشمیری سائنسدان ڈاکٹر الطاف بٹ کو نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا رکن منتخب کیے جانے پر انہیں مبارکباد پیش KU VC Congratulates Kashmiri Scientist Dr Altaf Bhat کی ہے۔
ڈاکٹر بٹ نے بین تحقیق اور اختراعات کے مرکز کے قیام میں کوآرڈینیٹر کے طور پر ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ Kashmiri Scientist Dr Altaf Bhat Elected Member for National Academy of Sciences یہ مرکز بیرون ملک مقیم ہندوستانی نژاد سائنسدانوں - جو ملک واپس آنا چاہتے ہیں - کو ایک بھرپور تحقیقی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر بٹ نے کینسر ریسرچ سینٹر، کینیڈا سے پی ایچ ڈی اور ہارورڈ یونیورسٹی، بوسٹن، USA سے پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر بٹ کےمطابق Kashmiri Scientist Dr Altaf Bhat فی الحال ان کی تحقیقی توجہ یہ سمجھنے پر مرکوز ہے کہ ’’ایپی جینیٹک انتشار کس طرح کینسر، ذیابیطس، نیوروڈیجینریٹو عوارض اور فیٹی لییور کے عارضہ کا موجب بنتے ہیں تاکہ بہتر تشخیصی اور علاج کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔‘‘