اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: یونیورسٹی امتحانات آن لائن کرانے کا امکان

کشمیر یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک افیئر کی صدرات میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹرولر امتحانات، چوئس بیسڈ کریڈٹ سسٹم کے چیف کوآرڈینیٹر اور یونیورسٹی کے دیگر اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔

likely conduct
likely conduct

By

Published : May 4, 2021, 8:32 PM IST

وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی میں ملتوی کئے گئے مختلف سیمسٹرس اور کالج امتحانات کو آن لائن طریقے سے کرانے کا امکان ہے۔

اس صمن میں کشمیر یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک افیئر کی صدرات میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹرولر امتحانات، چوئس بیسڈ کریڈٹ سسٹم کے چیف کوآرڈینیٹر اور یونیورسٹی کے دیگر اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔



اجلاس میں کورونا کے بڑھتے معاملات اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کو مدنظر رکھ کر گزشتہ ماہ ملتوی کئے گئے سبھی امتحانات کو آن لائن منعقد کروانے سے متعلق تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔

تاہم یونیورسٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ امتحانات آن لائن منعقد کروانے کے متعلق تجویز منظوری کے لیے وائس چانسلر کو بھیج دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد ہی اس پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ ماہ سے جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کر دئے گئے ہیں۔ وہیں امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details