اردو

urdu

ETV Bharat / state

کے اے ایس افسران کا تبادلہ - ڈائریکٹر سوشل وئیلفئیر

ایڈیشنل سکریٹری رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت اعجاز عبداللہ سرفراز کو اے ڈی سی بارہمولہ تعینات کیا گیا۔ وہیں سورت سنگھ کو اے ڈی سی ڈوڈہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

کے اے ایس افسران کا تبادلہ
کے اے ایس افسران کا تبادلہ

By

Published : Oct 4, 2020, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر حکومت نے 35 کے اے ایس افسران کی تبدیلی عمل میں لائی ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سپیشل سکریٹری محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹریننگس حشمت علی خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر تواضع اور پروٹوکال بنایا گیا ہے۔کے اے ایس بشیر احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر سیڈ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ جبکہ محمد ہارون کی سڈکو کے نئے ڈائریکٹر کے بطور تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس طرح طارق احمد زرگر کو ڈائریکٹر تواضع اور پروٹوکال سے سپیشل سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس بنایا گیا ہے۔؎

ایڈیشنل سکریٹری رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت اعجاز عبداللہ سرفراز کو اے ڈی سی بارہمولہ تعینات کیا گیا۔ وہیں سورت سنگھ کو اے ڈی سی ڈوڈہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی


ادھر امت شرما کو سپیشل سکریٹری محکمہ جنگلات اور ماحولیات بنایا گیا ہے۔جے اے ڈی کے حکمنانے کے مطابق کے اے ایس ڈپٹی کمشنر بڈگام نصیر احمد لون کو دودھ پھتری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کے طور پر مزید زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

حکمنامے میں مزید کے اے ایس افسران کی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں ان میں نریندر سنگھ جموال، پون کمار شرما، سورج پرکاش، پنکج گپتا، شوکت احمد راتھر، ملک ذادہ شیراز الحق، رنجیت سنگھ، پرینہ رینہ، بشارت حسین، ڈاکڑ طارق فروس، ستش کمار، سچن جموال، ہتیش گپتا، محمد سعد خان، کملیش رینہ، دلشادہ اختر، اعجاز قیصر ملک، سلیم بیگ اور نصیر علی، تنورالماجد کے علاوہ رضوان ساگر اور اومیش شرما کے نام قابل زکر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details