اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kokernag Encounter فوجی افسران کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا، ترون چگ

بی جے پی قومی جنرل سکریٹری ترون چگ نے کہا کہ کہ پاکستان جموں وکشمیر کے امن و امان کے ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے زخم دینے کے لیے دن رات اپنے مذموم حربے استعمال کررہا ہے۔

بی جے پی قومی جنرل سکریٹری ترون چگ
ترون چگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 10:56 PM IST

فوجی افسران کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا، ترون چگ

سرینگر:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگ نے کوکرناگ تصادم میں ہلاک ہوئے فوجی کرنل، ایک میجر سمیت پولیس کے ڈپٹی ایس پی کے ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادروں کے قاتل بغیر سزا کے نہیں بچیں گے۔ انہوں نے منپریت سنگھ،19 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر میجر آشیش اور ڈپٹی ایس پی ہمایوں بٹ کو زبردست الفاظ میں خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عسکریت پسندوں کی مایوس کن اور بزدلانہ کارروائی ہے ،جس سے ان کے عزائم کو فیصلہ کن طور پر ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج کے اہلکاروں کی قربانی ناقابل فراموش ہے اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ترون چگ نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر کے امن و امان کے ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے زخم دینے کے لیے دن رات اپنے مذموم حربے استعمال کررہا ہے۔انہوں نے ہلاکتوں کی مذمت کی اور فورسز اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس نے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک بھارت اور پاکستان آپس میں بات چیت نہیں کریں گے تب تک امن قائم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لڑائی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ بات چیت سے قیام امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details