سرینگر: سینئر کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ سر زمین کشمیر پر ابھی معصوم لوگوں کا خون بہہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات ابھی معمول پر نہیں آئے ہیں اگر ایسا کہا جا رہا ہے تو وہ ایک پروپگنڈا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ہمہامہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ کوکرناگ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت پرسی کے لئے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس سر زمین پر ابھی بھی معصوم لوگوں کا خون بہتا جا رہا ہے، یہ اتنے بڑے افسر تھے لیکن معصوم تھے ابھی بھی یہاں گولی چلتی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ'یہ دلی کی حکومت کے لئے ایک سبق ہے کہ کشمیر میں ابھی حالات معمول پر نہیں آئے ہیں یہ پروپگنڈا ہو رہا ہے کہ حالات معمول پر آئے ہیں وہ یہاں آکر دیکھیں کہ یہاں کس طرح انسانی قدریں پا مال ہو رہی ہیں'۔
انہوں نے کشمیر میں قیام امن کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک زمانے میں انصاف اور امن کے لئے دنیا بھر مشہور تھا اور میری دعا ہے کہ وہ زمانہ واپس لوٹ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: