سرینگر کے آلوچی باغ کے رہنے والے نوجوان محمد وسیم پھولوں کے پودے بیچنے کا کاروبا کرتے ہیں اور موسم بہار کی آمد کےساتھ ہی پھولوں کے پودے اگانے کے شوقین لوگ اس گل فروش کے باغ میں قطاروں میں کھڑے مختلف اقسام کے پھول اور پودے حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں تک انتظار کرتے تھے۔
خریداروں کی بھیڑ سے وسیم کے کاروبار میں چار چاند لگتے تھے اور ان پھولوں سے لوگوں کے باغیچوں کی رونق بھی دوبالہ ہوتی تھی۔
تاہم رواں سیزن میں لاک ڈاؤن سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں اور وسیم کے باغ میں پھولوں کے قریب دو سو اقسام کے پودے موجود ہیں مگر انہیں خریدنے والا کوئی نہیں۔