کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی مذمت KCC&I on Weekend Lockdown کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کی اپیل کی۔
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے صدر شیخ عاشق کا کہنا ہے کہ تجارت پیشہ لوگ پہلے ہی مالی خسارے سے جوجھ رہے ہیں۔ Lockdown impact on Businessmen، ان کی مالی حالت کافی خراب ہے۔ ایسے میں اب نئے سرے سے ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کرکے تاجر برادری کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور تاجروں Lockdown impact on Daily wagers کی روزی روٹی پر ایک بار پھر منفی اثر پڑا ہے۔ وہیں لاک ڈاؤن نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ Lockdown impact on Kashmir Economy۔ کورونا کی دوسری لہر کے کم ہونے کے ساتھ ہی کاروبار بحال ہونا شروع ہو گیا تھا لیکن نئے سرے سے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے نفاذ نے تاجر طبقے کو مایوس کر دیا ہے۔