سرینگر:یوں تو آپ نے مخلتف ڈائزنز اور الگ الگ فلیور کے چوکلیٹ دیکھے اور کھائے ہی ہوگے۔ لیکن یہ جو چاکلیٹ آپ بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ان کی بناوٹ نہ صرف جدا گانہ ہے بلکہ زائقہ کے اعتبار سے بھی یہ عام چاکلیٹز سے منفرد ہیں۔Floral Chocolate Making of Kashmir
افشانہ فیروز خان جو کہ پھول نما یا پھولوں کی طرح مختلف قسم کے چاکلیٹ بناتی ہیں ۔جو کہ عام مارکیٹ میں ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ ایسے میں افشانہ کشمیر کی ایسی پہلی خاتون کاروباری بن گئی ہے جو کہ پھولوں کی شکل پر چاکلیٹ بناتی ہے۔Floral Chocolate Maker of Kashmir Ifshana Feroz
سرینگر کے نشاط علاقے سے تعلق رہنے والی 25 سالہ افشانہ فیروز خان نے بی ایس سی کیا ہے۔لیکن بچن سے ہی مختلف ریسپیز بنانے کے جنون نے ہی اس ہونہار کو منفرد چاکلیٹ بنانے کی طرف راغب کیا۔ یہ کام شروع کرنا اس کے لیے اگرچہ آسان بھی نہیں تھا۔ تاہم اپنی خود اعتمادی اور دلچشپی سے اس نے اپنے والدین کا تعاون حاصل کیا۔افشانہ نے پھول نما چاکلیٹ بنانے کا یہ کام کہیں سیکھا بھی نہیں ہے البتہ اپنی صلاحیت کو نکھارنے اور مکمل مہارت حاصل کرنے کے لیے اس نے یوٹیب کا سہارا ضرور لیا یے۔آج کی تاریخ میں افشانہ کسی بھی بڑے یا چھوٹے پھول نما یا دیگر قسم کے چاکلیٹ بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔
افشانہ کو چاکلیٹ بنانے کا یہ کاروبار شروع کئے ابھی ایک سال کا عرصہ بھی نہیں ہوا ہے ۔تاہم پرکشش بنانے کی ترکیب اور الگ زائقہ کی وجہ ان کے چاکلیٹس لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔ وہیں یہ اپنے پروڈکٹ کے معیار پر بھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی ہے۔جس کے چلتے بھی ایک بار چاکلیٹ کھانے والے دوسری مرتبہ آرڈر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔افشانہ فیروز کہتی ہیں کہ شادی بیاہ، جنم دن اور دیگر خاص تقریبات کے مواقع زیادہ آرڈرز آتے ہیں تاہم روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 آرڈرز موصول ہوتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:گھر پر بنائیں چاکلیٹ کیک