سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کنفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹفاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ "کشمیر صوفی سنتوں کی سرزمین ہیں۔ ہماری قوم نے بہت ظلم دیکھے ہیں اور آج بھی دیکھ رہے ہیں۔ ظلم کرنے والے بھی اپنے ہیں، وہ باہر کے نہیں ہیں، وہی اپنے جنہوں نے ایسی حکمتوں کو اپنا ایمان بیچ دیا ہے، اُن کو یہ نہیں پتہ ہے کہ مرنے کے بعد اُن کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔" ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں واقع زیارت سید محمد منطقی میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر صوفیوں سنتوں کی سرزمین ہے اور یہاں کی لوگوں پر پہلے بھی بہت سارے ظلم کیے گئے ہے اور آج بھی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ظلم کرنے والے ہے وہ ہمارے ہی لوگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنا ایمان بیچ کر اور اپنی کرسی کے خاطر یہاں ظلم کیے ہے۔