اردو

urdu

ETV Bharat / state

قدیم پوسٹل سٹیمز کی نمائش سے طلباء میں خوشی - کشمیر قدیم پوسٹل سٹیمز کی نمائش

کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقد کی گئی قدیم پوسٹل سٹیمز کی نمائش میں مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کو انتہائی قدیم اور نایاب پوسٹل اسٹیمپ دیکھنے کا موقع ملا۔

قدیم پوسٹل سٹیمز کی نمائش سے طلباء میں خوشی
قدیم پوسٹل سٹیمز کی نمائش سے طلباء میں خوشی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 7:28 PM IST

قدیم پوسٹل سٹیمز کی نمائش سے طلباء میں خوشی

سرینگر:جموں کشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں منگل کو محکمہ ڈاک نے ’’فلیٹلی‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا جس میں پچاس ہزار سے زائد تاریخی اور قدیم (ڈاک) ٹکٹوں کی نمائش کی گئی۔ نمائش کا افتتاح محکمہ ڈاک (کشمیر صوبہ) کے پوسٹ ماسٹر اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے کیا۔ اس نمائش میں سینکڑوں اسکولی طلباء نے شرکت کی۔ یہ نمائش سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقد کی گئی تھی جس میں شرکت کے لئے آئے طلباء نے قدیم اور تاریخی سٹیمپ دیکھنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔

مسرت نامی ایک طلبہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اس نمائش میں انہوں نے ایسے نایاب سٹیپمز دیکھے جن سے ان کو کافی جانکاری حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسیے نمائشی پروگرام کے انعقاد سے طلباء کو کافی جانکاری اور تعلیم حاصل ہوتی ہے اور اس پس منظر میں طلباء کو اس نمائش میں حصہ لینا چاہئے۔ حسیب نامی ایک مقامی طالب علم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی فلیٹلی کا شوق رکھتے ہیں اور انہوں نے درجنوں قدیم سٹیمپز جمع کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم انکو اس نمائش میں وہ سٹیمپز دیکھنے ک موقع ملا جس کا انہوں نے ہی کتابوں میں پڑھا ہے اور نہ ہی ان کا کبھی تصور کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Freedom Fighters Photo Exhibition بھوپال میں مجاہدین آزادی کی تصاویری نمائش

حسیب نے مزید کہا کہ اس نمائش میں انہوں نے ان قدیم اور تاریخی سٹیمپز کو دیکھا جن سے مختلف بادشاہوں اور حکمرانوں کے ادوار کی تاریخ عیاں ہوتی ہے۔ محکمہ ڈاک کے کشمیر صوبے کے عہدہ دار امیت شرما نے بتایا کہ محکمہ نے یہ نمائش عام لوگوں خاص کر طلباء کے لئے منعقد کی ہے تاکہ وہ فلیٹلی کے متعلق جانکاری حاصل کر سکیں۔ انہوں نے والدین، اسکولوں اور کالجوں کو پرنسپلز سے خصوصی طور گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں، طالب علموں کو اس نمائش کے بارے میں جانکاری دیں اور طلبہ کو اس نمائش میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Photos Exhibition in Srinagar سری نگر میں کشمیر کی ایک صدی پرانی نایاب تصاویر کی نمائش

ABOUT THE AUTHOR

...view details