بیرون ممالک کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے 300 سے زائد کشمیری طلباء جو عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر وطن واپسی کے بعد راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ایک مہینے سے زیادہ عرصے تک قرنطنیہ میں رہنے کے بعد آج سے مرحلہ وار وادی کشمیر لائے جا رہے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر کے مطابق ’’جیسلمیر میں بھارتی فوج کے قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے کشمیری طلبہ میں سے 52 کو آج بھارتی فضائیہ کے ہوائی جہاز کے ذریعے وادی کشمیر لایا جا رہا ہے۔ وہ شام کو کشمیر پہنچیں گے۔ اس کے بعد آنے والے دنوں میں تمام طلباء کو مرحلہ وار اپنے گھر پہنچایا جائے گا۔‘‘