لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔درماندہ مسافروں میں خواتین بھی شامل ہیں اور انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سرینگر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد مغربی بنگال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم سبھی جموں و کشمیر انتظامیہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ہاتھ جوڑ کر حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ انھیں ان کے گھر پہنچا دیا جائے۔
فاروق احمد جن کا تعلق سرینگر ضلع سے ہے، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہم یہاں تقریباً 4000 کشمیری درماندہ ہیں۔ اگر انتظامیہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ہمیں بھی ٹرین کا انتظام کرتی، تو شاید ہم بھی اپنے گھر پہنچ پاتے۔ ہمیں اپنے اپنے علاقوں تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ سنجیدگی سے کام نہیں لے رہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم یہاں نہیں بلکہ اپنے گھر میں، الخانہ کے سامنے مرنا چاہتے ہیں مہربانی کر کے ہمیں یہاں سے نکال لیں'۔