سرینگر:سرینگر میں آج گلوکار و میوزک پروڈویسر راج پنڈت نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر میں پیدا ہوئے ہیں اور ممبئی میں پلے بڑے۔انہوں نے کہا وہ بالی ووڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کی جوڑی سلیم سلیمان سے پچھلے 8 سالوں سے کام کر رہے ہیں۔Press Conference Raj Pandit Music Producer
انہوں نے کہا کہ سلیم سلیمان ہر سال "بھومی" نام کے موزک البم سے ملک کے فوک میوزک ، کلاسکل میوزک اور ڈیوشنل میوزک کو نئے انداز میں پیش کرتے ہیں۔اسی کڑی کے تحت اس بار کے بھومی سیزن 2022 میں کشمیری گانا "نازنین یارِ مانے یہی چھو ملاقات" کو جگہ مل گئی۔Kashmiri Song Nazneen Yaar Mainey
میوزک پروڈویسر راج پنڈت نے کہا کہ کشمیری نغمہ "نازنین یارِ مانے یہی چھو ملاقات" کو میں اور کشمیر کے معروف گلوکار نور محمد نے گایا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گانے کا ایڈیو آج رات 12 بجے جبکہ ویڈیو 18 اکتوبر کو شام 4 بجے سلیم سلیمان کی یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگا۔Salim Sulaiman YouTube Channel