آغا اشرف علی کے اہل خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ گزشتہ کچھ برسوں سے علیل تھے اور انہوں نے جمعے کی رات دیر گئے راج باغ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
بیان کے مطابق مرحوم آغا اشرف علی کو پرانے شہر کے علمگری بازار میں واقع اپنے آبائی قبرستان گلستان بابا مزار میں سپرد لحد کیا جائے گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر اجتماعی تعزیتی مجالس منعقد نہیں ہوں گی۔ تاہم لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انفرادی طور پر آغا اشرف کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ پڑھیں۔