جموں و کشمیر میں سرد موسم اور شدید برفباری کی وجہ سے گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے پھر بھی کشمیری تاجر اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کے لئے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں۔
جونپور کے کھادی میلے میں کشمیری مصنوعات عوام کی پہلی پسند - Jaunpur news
اس وقت جموں و کشمیر میں سرد موسم اور شدید برفباری کی وجہ سے گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے پھر بھی کشمیری تاجر اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کے لئے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں۔ تاہم جموں و کشمیر کے تاجر اکثر دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے میلوں میں شرک کرتے ہیں، جہاں ان کی مصنوعات کو سراہا جاتا ہے۔
اتر پردیش کے ضلع جونپور میں کھادی و دیہی صنعت بورڈ کے زیرِ اہتمام شہر کے بی آر پی کالج کے میدان میں 15 روزہ کھادی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف اقسام کی اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔
اس وقت جموں و کشمیر میں سرد موسم اور شدید برفباری کی وجہ سے گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے پھر بھی کشمیری تاجر اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کے لئے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں۔
کورونا وباء کے باعث نافذ لاک ڈاؤن نے پورے ملک کی معاشی حالت کو تباہ کر دیا ہے اور روزگار ٹھپ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں۔ وہیں کافی لوگوں نے کووڈ 19 سے متاثر ہوکر اپنی جان بھی گنوائی۔ اب پریشان شدہ افراد روزی روٹی کی تلاش میں جگہ جگہ سرگرداں ہیں مگر کورونا وباء کے دوران تنگ دستی و مشقت میں گزارے ایام لوگوں کے دل و دماغ میں ہمیشہ پیوست رہیں گے جسے بھول پانا مشکل ہے۔