اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Photo Wins Pink Lady Award: کشمیری فوٹو 'پنک لیڈی' ایوارڈ سے سرفراز - کشمیری سیخ کباب

خیام چوک جو دن کے اوقات میں کسی عام گلی اور چواراہے کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم شام کے وقت یہ مخصوص سرگرمیوں کا مرکز بن جاتا ہے۔ Kashmiri Photo Wins Pink Lady Award خیام چوک میں شام ہوتے ہی دکاندار اور چھاپڑی فروش کوئلے کی کئی انگیٹھیاں گرم کرکے ان پر سیخ کباب بھنتے ہیں۔

1
1

By

Published : Apr 28, 2022, 5:30 PM IST

سرینگر:فوٹوگرافر دیبدت چکرورتی کو سرینگر میں ایک اسٹریٹ وینڈر کی عکس بندی کے لیے ’’پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022 ‘‘ کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ Kashmiri Photo Wins Pink Lady Award کبائیانہ نام کی تصویر میں دکاندار دھویں سے بھرے فوڈ جوائنٹ پر کام کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ایک شخص کو کوئلے کی اَنگیٹھی پر سیخ کباب بھُنتے اور ان پر گھی کی پرت چڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر کی عکس بندی سرینگر کے خیام چوک میں کی گئی ہے۔ خیام چوک جو دن کے اوقات میں کسی عام گلی اور چواراہے کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم شام کے وقت یہ مخصوص سرگرمیوں کا مرکز بن جاتا ہے۔ Kashmir Street Foodخیام چوک میں شام ہوتے ہی دکاندار اور چھاپڑی فروش کوئلے کی کئی انگیٹھیاں گرم کرکے ان پر سیخ کباب بھنتے ہیں۔ کوئلہ، دھواں اور بھُنے ہوئے خوشبو کی مہک خیام چوک کو دیگر چوراہوں اور گلی کوچوں سے ممتاز کر دیتا ہے۔

پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر کی بانی اور ڈائریکٹر کیرولین کینون نے کہا کہ امسال پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی تصویر نے ’’خوبصورتی سے دھویں اور جلتے ہوئے کوئلے کی روشنی کو خوبصورتی سے عکس بندی کی ہے۔ تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم سیخ کباب بھننے کے دوران خارج ہونے والے دھوئیں کو سونگھ سکتے ہیں۔‘‘

ریستوراں کے مالک، ماسٹر شیف جج اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شیف مونیکا گیلیٹی نے یوٹیوب پر لائیو سٹریم ہونے والی ایک تقریب میں فاتحین کا اعلان کیا۔ اس سال کے مقابلے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے حصہ لیا اور ہر زمرے کے لیے مجموعی طور پر ایک فاتح کا انتخاب کیا گیا۔ پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلہ 2011 میں قائم کیا گیا تھا۔ دنیا بھر سے بہترین فوڈ فوٹوگرافی اور ویڈیو کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details