سرینگر: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے جمعے کے روز کہا کہ ”راہل بھٹ کو اردگرد کشمیر کے لوگوں میں ایک ایسے شخص کے طور پہچانا جاتا تھا جو ہر طرح سے امن و سکون سے زندگی گزار رہا تھا اور سماج کے لئے کسی تضاد میں شامل نہ تھا , مجھے راہل بھٹ کے وحشت ناک قتل سے بہت بڑا صدمہ ہوا ہے۔'' Saifuddin Soz On Rahul Bhat's Killing
انہوں نے بتایا کہ راہل بھٹ کشمیر میں پنڈت برادری کا فرد تھا ، جو کسی سماجی تضاد میں شامل نہ تھا اور پر سکون زندگی گزار رہا تھا۔ اُن کے مطابق جو لوگ اُس کو قریب سے جانتے تھے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ سوسائٹی کا ایک امن پسند شہری تھا اور ہر طرح سے سوسائٹی کےلئے مددگار تھا! اُس کی موت سے کشمیر کی سوسائٹی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔Rahul Bhat Killing in Budgam