جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کشمیری پنڈت نوجوان نے 12ویں جماعت کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنی برادری کا نام روشن کیا ہیں۔ کل جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کی شام بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا، جسں میں مجموعی طور 65فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیاہے، جبکہ لڑکے 61 فیصد ہے جبکہ لڑکیاں68 فیصد کامیابی حاصل کی۔
اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے سرکاری اسکولوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ضلع کے محتلف سرکاری اسکولوں کے طلباء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کشمیری پنڈت راجول گنجو نے نان میڈیکل اسٹریم میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے اپنے اہل خانہ کا نام روشن کیا۔