اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی بحالی کے لیے کشمیری رکن پارلیمان کا احتجاج - نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر میں ایک طویل مدت کے بعد اب رفتہ رفتہ سیاسی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال ہوتی نظر آرہی ہیں، وہیں دارالحکومت دہلی میں کشمیری رکن پارلیمان مسلسل دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

kashmiri mps protest
دفعہ 370 کی بحالی کے لیے کشمیری رکن پارلیمان کا احتجاج

By

Published : Sep 22, 2020, 10:31 PM IST

بدھ کے روز پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے ساتھ حسنین مسعودی، محمد اکبر لون، نذیر احمد لاوے اور میر محمد فیاض نے دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے احتجاج کرتے دکھائی دیے۔

دفعہ 370 کی بحالی کے لیے کشمیری رکن پارلیمان کا احتجاج

اس حوالے سے نیشنل کانفرنس نے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی جاری کی۔ تصویر میں پانچوں رکن پارلیمان منہ پر ماسک لگائے ہاتھوں میں دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے حوالے سے پلےکارڈ لیے احتجاج کرتے نظر آئے۔

دفعہ 370 کی بحالی کے لیے کشمیری رکن پارلیمان کا احتجاج

مزید پڑھیں:

'مسائل حل کرنے کے لئے پڑوسیوں سے بات کرنا ضروری'

واضح رہے کہ گذشتہ برس مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details