سرینگر: گزشتہ برسوں کے دوران کشمیری ہانگل یعنی سرخ ہرن کی آبادی میں بتدریج اضافہ درج کیا جارہا ہے۔وائلڈ لائف کے ایک تازہ سروے کے مطابق کشمیری ہانگل کی تعداد 287 جاپہنچی ہے اور گزشتہ 4 برسوں میں 50 ہانگل بڑھ گئے ہیں۔سال 2021 میں کشمیری ہانگل کی تعداد 261 تھی جبکہ 2019 میں یہ تعداد 237 تھی۔ کشمیر میں سرخ ہرن کی نسل کو ہانگل کہا جاتا ہے جو کہ جنوبی کشمیر کے ترال، وسطی ضلع کے گاندربل اور سرینگر کے مضافات میں واقع داچھی گام نیشنل پارک میں پائے جاتے ہیں۔ایسے میں 141 مربع کلو میٹر پر محیط داچھی گام نیشنل پارک کشمیری ہانگل کا مسکن مانا جاتا ہے۔ ایک زمانے میں سرخ ہرن کی ایک نسل دنیا کے کئی حصوں میں پائی جاتی تھی لیکن اب اس نسل کی واحد آماجگاہ داچھی گام نیشنل پارک ہے۔
Hangul Population In Kashmir گزشتہ 4 برسوں میں کشمیری ہانگل کی آبادی میں بتدریج اضافہ، سروے - ہانگل بریڈنگ سنٹر کشمیر میں
جموں و کشمیر کے ریاستی جانور، کشمیری ہرن، جسے "ہانگُل" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی آبادی میں پچھلے کئی سالوں سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہانگُل کو انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی 'ریڈ ڈاٹا لسٹ' کے 'انتہائی خطرے سے دوچار' زمرے میں درج کیا گیا ہے۔
Published : Oct 15, 2023, 7:24 PM IST
|Updated : Oct 15, 2023, 7:36 PM IST
ہانگل کا ایک ریوڑ گزشتہ برس فروری کے مہینے میں داچھی گام نیشنل پارک میں دیکھا گیا تھا جس کی ایک ویڈیو سماجی رابط گاہواں پر وائرل بھی ہوئی تھی۔مارچ 2022 میں ترال کے شکار گاہ علاقے میں تندوے نے ایک کشمیری ہانگل کو اپنا شکار بنایا تھا جو اپنے ایک ریوڑ کے ساتھ علحیدہ ہوگیا تھا۔ کشمیری ہانگل کا شمار یا سروے ہر دو برس کے بعد کیا جاتا ہے۔ہانگل کی آبادی کا تخمینہ لگانے کی خاطر کیے گئے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ سال 2004 میں ہانگل کی تعداد 197 تھی۔سال2006 میں ان کی تعداد 153 تھی۔اسی طرح سال 2008 میں 127،سال 2009 میں یہ تعداد 175 جاپہنچی،سال 2011 میں218،وہیں سال 2015 میں 183، سال 2017 میں ہانگل کی تعداد 214 درج کی گئی۔اسی طرح سال 2019 میں ان کی تعداد 237 تھی اور سال 2021 میں کشمیری ہانگل کی تعداد 261 تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نایاب ہانگل کی آبادی میں اضافہ