اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sadia Tariq Wins Gold Gold in Moscow: کشمیری طالبہ نے ووشو چمپئن شپ ماسکو میں طلائی تمغہ حاصل کیا

سرینگر شہر سے تعلق رکھنے والی سعدیہ طارق نے ماسکو میں Kashmiri Girl wins Gold Medal in Moscowمنعقدہ ووشو اسٹارز چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ا
ا

By

Published : Feb 26, 2022, 8:45 PM IST

روسی شہر ماسکو میں منعقدہ ووشو اسٹارز چمپئن شپ میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی سعدیہ طارق نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ Kashmiri Girl wins Gold Medal in Moscowکرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے Omar Abdullah Greets Sadia Tariqسرینگر شہر سے تعلق رکھنے والی سعدیہ طارق اور ان کے کوچ کلدیپ کو مبارکباد دی۔

سعدیہ طارق Sadia Tariq Wins Gold Gold in Moscowسرینگر شہر سے تعلق رکھتی ہے، انہوں نے حال ہی میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی، جالندھر میں منعقدہ 20 ویں جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ اس چمپئن شپ میں جموں و کشمیر ووشو ٹیم نے تمغوں کی تعداد میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ماسکو ووشو اسٹارز چیمپئن شپ SAI کے ACTC (سالانہ کیلنڈر ٹریننگ اور کمپیٹیشن) میں منظور شدہ ایونٹ ہے۔ چیمپئن شپ میں بھارت کی جونیئر اور سینئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details