مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافتی علاقہ نوگام میں قائم 'ہیلو مکھباز' بیکری کے مالک صوفی غلام محی الدین اور ان کی بیٹی اسما محی الدین، جنہوں نے کشمیر یونیورسٹی میں فوڈ ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی ہے، نے ایسی بسکٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کی مہلک وباء سے بچاؤ کے لئے جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ بسکٹ قوت مدافعت (امیون سسٹم) کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صوفی محی الدین نے کہا کہ 'میں اور میری بیٹی نے یہ پہل اس وقت کی جب پوری دنیا کورونا وبا کی زد میں آچکی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ قوت مدافعت کو مضبوط کیا جائے تاکہ کووڈ-19 کا مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ جو بسکٹ بنائی گئی ہے، وہ خالص قدرتی مصالحوں اور جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی ہے۔