معاہدے کے تحت مقامی کاریگروں اور دستکاروں، بنکروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے آن لائن پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ دنیا بھر کے گاہکوں تک پہنچ سکیں
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کبھی بحال نہیں ہوگی: رویندر رینہ
انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے اٹھائے گے اس اہم قدم سے اب یہاں کے دستکار، بنکرز یا دیگر افراد اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے اور منافع بخش آمدنی حاصل کرنے کے لئے اگلے 6 ماہ فلپ کارٹ کی ویب پورٹل پر اپنی مصنوعات کو نمائش کے لئے ڈال سکتے ہیں۔
سمرتھ نام کی اس خاص ویب پورٹل یہاں کی ہینڈلوم اور ہنڈی کرافٹ صنعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ دور حاضر کی نئی ٹیکنالوجی میں لوگوں میں آن لائن خریداری کا رجحان زیادہ بڑھ رہا۔ ادھر دوسری جانب موجودہ عالمی وبا کروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر لوگوں میں مزید آن لائن شاپنگ کی طرف دلچسپی بڑھی ہے۔
ایم او یو پر دسختط کئے جانے کی مختصر تقریب کے موقع پر ایل جی کے مشیر کے کے شرما، چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم، انڈسٹریز اینڈ کامرس کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دیویدی اور ڈائریکٹر ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر مسرت السلام کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود رہے۔ جموں و کشمیر حکومت نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے کے تحت فلپ کارٹ کے ساتھ ایم او یو پر دسخط کیے ہیں۔