اردو

urdu

By

Published : Nov 1, 2022, 7:46 PM IST

ETV Bharat / state

Women Of The Future Award کشمیری پنڈت خاتون بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

جموں و کشمیر کی پنڈت خاتون اور قانون کی پروفیسر شرین موتی کو رواں برس" وومن آف دی فیچر،50 رائزنگ اسٹارس ان ای ایس جی" ایوارڈ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔Pandit Women Bags Women Of The Future Award

Professor Shireen Moti
پروفیسر شرین موتی

جموں:جموں و کشمیر کی پنڈت خاتون اور قانون کی پروفیسر شرین موتی کو رواں برس وومن آف دی فیچر،50 رائزنگ اسٹارس ان ای ایس جی ایوارڈ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔۔Women of the Future:50 Rising Stars in ESG

کشمیری خاتون کو یہ ایوارڈ بھارت کے دیہی علاقوں کے لوگوں کو انصاف تک رسائی کے لیے قانونی امداد پہچانے کے لیے دیا جائے گا۔کشمیری پنڈت خاتون بھارت کی واحد اور ایشیائی ملک کی 12 ویں خاتون ہیں جنہیں 2022 کے لیے بین الاقوامی ایوارڈز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔پروفیسر شرین موتی نے آئینی قانون اور نظریہ، بین الاقوامی قانونی حقوق نسواں، خواتین کے خلاف تشدد، اور طبی قانونی تعلیم کے شعبوں میں تحقیق کی ہے۔Professor Shireen Moti Bags Women Of The Future Award

مزید پڑھیں:Home Ministers Special Medal 2022 چار پولیس افسران "ہوم منسٹرس اسپیشل میڈیل 2022 " کیلئے نامزد

پروفیسر موتی جندال گلوبل لاء اسکول ہریانہ کی سابقہ طالبہ تھی۔ انہوں نے کوئین میری، یونیورسٹی آف لندن سے قانون میں ماسٹرس(ایل ایل ایم) کی ڈگری حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ شرین موتی کے والدین نے نوئے کی دہائی میں کشمیر میں نامساحد حالت کے پیش نظر سرینگر کے راجباغ علاقہ سے دہلی کی اور ہجرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Migrant Kashmiri Pandit Girl Qualifies PSC Exam مہاجر پنڈت لڑکی نے پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details