اردو

urdu

ETV Bharat / state

قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی کیوں؟ - Jammu and kashmir

محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے مقرر کی گئی قیمتوں کو بالائے طاق رکھ کر 300 سے 350 روپے فی کلو کے حساب سے گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔

قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی کیوں؟
قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی کیوں؟

By

Published : Jul 13, 2021, 4:48 PM IST

عیدالاضحیٰ مسلم کیلنڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے۔ اس عید پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے۔ عید سے قبل جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ہر جگہ منڈیاں لگائی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ یوم عرفہ تک جاری رہتا ہے۔ لیکن اقتصادی بحران اور من مانی قیمتوں کی وجہ سے اس بار جانوروں کی خریداری کے تعلق سے کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی کیوں؟
ان ایام کے دوران بازاروں میں جہاں کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملتی تھی۔ وہیں قربانی کے جانوروں کی خریداری کے حوالے سے بھی لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا تھا۔ لیکن ان دنوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ بازاروں میں قربانی کے لئے الگ الگ نسل کی بھیڑ بکریاں دستیاب تو ہیں لیکن خریدار ندارد۔ گزشتہ سال سے کورونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن نے اقتصادی طور پر یہاں کے عوام کو پہلے ہی مالی لحاظ سے کمزور بنادیا ہے۔ وہیں اب کوٹھیداروں، بکروالوں اور قصابوں کی من مانی قیمتوں کے چلتے لوگوں کے لیے قربانی کے جانور خریدنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن لگ رہا ہے۔

محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے مقرر کی گئی قیمتوں کو بالائے طاق رکھکر 300 سے 350 روپے فی کلو کے حساب سے گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذی الحجہ کے چاند سے متعلق اعلان


ادھر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر سڑک کے کنارے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کی ہے جب کہ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر مخصوص جگہوں میں ہی جانوروں کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

قربانی کے لیے اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے ایسے میں شہر میں چند ہی جگہوں پر منڈیا لگی ہیں اور بکروال بھی اپنے مال سمیت کہیں زیادہ دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ اب اگر بھیڑ بکریوں کو پال کر اپنی زندگی گزارنے والے خانہ بدوش کہیں نظر بھی آتے ہیں لیکن خریداروں کی نمایاں کمی کی وجہ سے یہ کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔ کوٹھیدار اور بکروال کہتے ہیں کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے مقرر کی گئی قیمتیں خرچے کے حساب سے بہت ہی کم ہیں۔

امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے نے قربانی کے جانوروں کی قمتیں مقرر کی ہیں جس میں زندہ 260 سے 285 روپے فی کلو متعین کی گئی ہے۔ لیکن اکثر بھیڑ بکریوں کے کاروباری قربانی کے جانور زندہ فی کلو 300 سے 350 کے درمیان فروخت کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details