اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہارٹ اٹیک کے واقعات میں اضافہ - حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت

کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لیر دوڑ گئی ہے۔

ہارٹ اٹیک کے واقعات میں اضافہ
ہارٹ اٹیک کے واقعات میں اضافہ

By

Published : Jan 14, 2021, 12:18 PM IST

جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں گزشتہ 15 روز کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے درجنوں واقعات پیش آئے ہیں۔ جن میں کئی بزرگ افراد کے علاوہ نوجوانوں کی بھی موت واقع ہوئی۔
جہاں ان واقعات سے کئی خاندان اپنے عزیزوں کو کھو چکے ہیں وہیں حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہونے کی وارداتوں میں اضافے سے لوگوں میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی ہے۔
تازہ واقعات میں ترال، بانڈی پورہ اور بڈگام میں کئی جواں سالہ خواتین سمیت 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تعداد 16 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک جواں سالہ خاتون سمیت دو افراد اپنی جان گنوا بھیٹے ہیں۔
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں بھی ایک خاتون حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئی۔ وسطی ضلع بڈگام کے نوگام چاڈورہ میں ایک 40 سالہ خاتوں کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی۔
واضح رہے وادی کشمیر میں سال گزشتہ میں دل کا دورہ پڑنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔ تاہم سال رواں کے پہلے مہینے کے دس روز سے ان واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details