سرینگر: وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے، تاہم شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 24 نومبر کو کمزور مغربی ہوائیں وارد وادی ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں اوپری پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں صبح اور شام کے وقت دھند رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6ڈگری سینٹی گرڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درہ حرارت 1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں منفی 2.0،کپواڑہ میں 1.2، کوکر ناگ میں 1.8اور گلمرگ میں 1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔