سرینگر (جموں کشمیر) :وادی کشمیر میں دو ماہ سے جاری طویل خشک موسم بارش اور ہلکی برفباری سے ختم ہوا۔ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقہ گلمرگ اور گریز میں اس موسم کی پہلی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجہ کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر اتوار کی صبح ہلکی برف باری ہوئی۔
گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ میں اتوار کی صبح ہلکی برف باری کی وجہ سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں بھی سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ افروٹ پہاڑی سلسلہ پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع رہائشی سبھی علاقوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے بالائی علاقہ افروٹ میں گزشتہ روز ہوئی موسم کی پہلی برف باری کے بعد بانڈی پورہ کے راز دان ٹاپ پر دوران شب ہلکی برف باری ہوئی جبکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔