اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری - کشمیر دھند

وادی کشمیر میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا سلسلہ گذشتہ کئی روز سے جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے وادی کے بیشتر علاقوں میں 28 نومبر تک ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری

By UNI (United News of India)

Published : Nov 23, 2023, 12:59 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر):وادی کشمیر میں شدید سردی کے بیچ سرینگر میں جمعرات کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ڈرائیوروں کو لائٹس چالو کرکے گاڑیاں چلانی پڑیں۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی جمعرات کی صبح دھند چھائی رہی جو بعد میں دن آگے بڑھنے کے ساتھ زائل ہوتی گئی۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سے قبل کی رات 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل شبانہ درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:کشمیر، اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان آج یا کل متوقع: صوبائی کمشنر

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے معروف قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثناء محکمہ کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں 24 سے 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اوراس کے بعد 27 سے 30 نومبر تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک موسم جزوی طور ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ نے وادی کے بیشتر علاقوں میں 28 نومبر تک ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details