سرینگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس نے گرمی کی شدت کو توڑ کر لوگوں کو راحت پہنچائی۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارشوں کا امکان ہے۔Kashmir weather Update
انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ادھر گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔intermittent showers in Kashmir
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir