سری نگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پرشبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی گلمرگ میں سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 20 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Gulmarg coldest place in valley
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں سرد ترین رات ریکارڈ دہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔