سری نگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کےدرمیان محکمہ موسمیات نے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 9 فروری کی شام سے اور 10 فروری تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری متوقع ہے۔ جبکہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے منفی درج کیا گیا۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جہاں گذشتہ شب کی درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گھئی تھی،کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جہاں گذشتہ شب کی درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔