سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں بوندا باندی ہوئی جبکہ پہلگام میں 13.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 0.6 ملی میٹر اور گلمرگ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.2 ڈگری سینٹٰی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔