سری نگر: وادیٔ کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران برف باری کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت میں مزید بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3.4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Further improvement in overnight temperature amid snow forecast
وادی کے دوسرے منشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں بھی 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: