سری نگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا زور برابر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام پہلگام میں سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Cold Wave continues in Kashmir
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آ ف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔