محکمہ موسمیاتJ&K Meteorological Department کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش Rain in plains, snow in mountains of J&K ہوئی۔
ادھر شبانہ برف باری Kashmir Weather کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ- گریز روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں دوران شب برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔
شمالی کشمیر میں بعض علاقوں میں جمعرات کی صبح تک کم سے کم چار انچ برف جمع ہوئی تھی۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں رواں موسم کی سردترین رات 18 دسمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔