اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather: کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ وہیں سرینگر میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

kashmir weather: کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے
kashmir weather: کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

By

Published : Nov 20, 2021, 4:34 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔ وہیں سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہفتہ کی صبح گہری دھند کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور صبح کے اوقات میں گہری دھند برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل منفی 1.4ڈگری درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں موسم سرما کی اپنی ایک الگ اہمیت اور انفرادیت

شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آفیشلز کے مطابق پہلگام میں وادی کشمیر کا سرد ترین مقام رہا۔

گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0کپوارہ میں منفی 2.7، قاضی گنڈ میں منفی 1.8 اور کوکرناگ میں منفی 1.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24نومبر کو شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details