اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: عید سے قبل رضاکاروں کی قابل تقلید کوشش

لاک ڈائون کے دوران پسماندہ اور غریب افراد کی مدد اور عید کے موقعے پر انکے چہروں پر خوشیاں دیکھنے کے لیے سرینگر کے نوجوانوں قابل تقلید کوشش انجام دے رہے ہیں۔

کشمیر: عید سے قبل رضاکاروں کی قابل تقلید کوشش
کشمیر: عید سے قبل رضاکاروں کی قابل تقلید کوشش

By

Published : May 22, 2020, 9:09 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر میں محنت کش لوگ بے روزگار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی عیدالفطر کی خوشی مایوسی میں بدل گئی ہے۔

لیکن وادی میں بہت سے رضاکار نوجوان مل کر ان ضرورت مند لوگوں کو عید پر خوشی کا احساس دلانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

کشمیر: عید سے قبل رضاکاروں کی قابل تقلید کوشش

یہ رضاکار کھانے کا سامان، بچوں کیلئے تحفے اور کپڑے تقسیم کرنے میں جھٹ گئے ہیں اور انکے گھروں تک یہ سامان پہنچا رہے ہیں۔

اگرچہ دیگر مقامات پر متعدد مزدوروں کو کھانا نہ ملنے کی وجہ سے کئی مشکلات درپیش ہیں لیکن کشمیر میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کرکے مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں۔

سرینگر میں یہ 14 رضاکار ضرورت مندوں کی مشکلات دور کرنے میں مصروف ہیں اور عید پر انکی ضرورتوں کو پوری کرنے میں لگے ہیں۔

ان رضاکاروں نے آسودہ حال افراد سے رجوع کرکے یہ سامان خریدا ہے تاکہ ضرورت مند لوگ فاقہ کشی کے شکار نہ ہوں۔

عدنان نامی ایک رضاکار، جو خود کپڑوں کی تجارت کر رہے ہیں، اس عید پر بچوں اور ضرورت مندوں کیلئے کپڑے عطیہ دے کر انکو خوش دیکھنے کی کوشش میں ہیں۔

وادی کشمیر کی خیر خواہی، رحمدلی اور جذبہ ایثار و ہمدردی کی صدیوں پرانی روایت کو یہ رضا کار ایک نئی جلا بخش رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details