سرینگر:موسمی حالات کے پیش نظر اور ضرورت کے مطابق کشمیر یونیورسٹی مختصر مدت کے لیے سرمائی تعطیلات کا اعلان کرسکتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار کے یو کے وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کیا۔KU to Announce winter vacations as per need
کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے ہفتے کے روز ایک تقریب کے حاشے پر کہا کہ مختصر مدت اور موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گے۔انہوں نے کہا یونیورسٹی کی جانب سے پہلے سے ہی طے شدہ امتحانات وقت مقرر پر لیا جائے گا اور تدریسی عملہ بھی پڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔KU VC on Winter Vacation
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا نظم ونسق اور کام کرنے کا طریقہ کار اسکولوں سے زرا مختلف ہے۔ ایسے میں بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو پیش نظر اور موسمی حالات کو ملحوظ رکھ کر ہی قلیل وقت کے لیے سرمائی چھٹی کا اعلان کیا جائے گا۔