سرینگر:کشمیر یونیورسٹی نے نیشنل اسیسمنٹ ایکریڈیشن کونسل (این اے اےسی) کی جانب سے ریکاگنیشن کے دائرے میں آنے کے خواہشمند 6 الحاق شدہ کالجز کے ساتھ مفامت کی ایک یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے۔ان 6 الحاق شدہ کالجوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج کنگن، گورنمنٹ ڈگری کالج قاضی گنڈ، جی ڈی سی وائلو، بومئی، ٹنگڈار اور گورنمنٹ ڈگری کالج گریز شامل ہیں۔National Assessment and Accreditation Council
مذکورہ کالجوں کی رہنمائی این اے اے سی کی ایک اسکیم کے تحت کی جائے گی جو کہ ایک کوالٹی پرموشن اقدام ہے جو اداروں کو تشخیص اور تصدیق کے عمل کی تیاری کے لیے رہنمائی اور سہولیت فراہم کرے گا۔ کشمیر یونیورسٹی کی وائس جانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے اس ایم او یو پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ’’یہ یونیورسٹی اور کالجوں کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ ایم او یو کے ساتھ اپنے تعلیمی روابط کو مزید آگے بڑھائیں۔