وادی کشمیر میں بھاری برفباری کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے پیر کے روز ہونے والے تمام انڈر گریجویٹ کورسز کے تمام امتحانات مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کے روز یونیورسٹی کے کنٹرولر پروفیسر ارشاد احمد نائچو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ناسازگار موسمی صورتِحال کے پیش نظر انڈر گریجویٹ کورسز کے تمام امتحانات مؤخر کیے جاتے ہیں۔"