اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی کی طالبہ یامنہ نے جے کے یوتھ پارلیمنٹ میں اول مقام حاصل کیا

طالبہ یامنہ نے 'ماحولیات کی تبدیلی کووڈ 19 وبا سے بڑا خطرہ ہے' کے مضمون پر مقابلے میں حصہ لیا تھا جہاں انہوں نے اول مقام حاصل کیا اس کامیابی کے بعد یامنہ 12 اور 13 جنوری کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں بحیثیت اسسپیکر شرکت کریں گی۔

کشمیر یونیورسٹی کی طالبہ یامنہ نے جے کے یوتھ پارلیمنٹ میں اول مقام حاصل کیا
کشمیر یونیورسٹی کی طالبہ یامنہ نے جے کے یوتھ پارلیمنٹ میں اول مقام حاصل کیا

By

Published : Jan 5, 2021, 9:32 PM IST

Updated : Jan 5, 2021, 9:51 PM IST

یونیورسٹی آف کشمیر میں شعبہ قانون کی ایک طالبہ نے 'جے کے لداخ یوتھ پارلیمنٹ' میں اول پوزیشن حاصل کرکے آنے والے 'نیشنل یوتھ پارلیمنٹ' فیسٹول 2021 میں بحیثیت اسپیکر اپنی جگہ بنائی ہے-

جواں سالہ شیخ یامنہ شعبہ قانون میں ساتویں سمسٹر کی طالبہ ہیں۔ وزارت کھیل و نوجوانوں کے امور کے نہرو یوا کیندر سنگٹھن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس مقابلے میں انہوں نے حصہ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے-

یہ مقابلہ 4 جنوری کو ویڈیو موڈ کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا-

یونیورسٹی طالبہ نے جے کے یوتھ پارلیمنٹ میں اول پوزیشن حاصل کی
یامنہ نے 'ماحولیات کی تبدیلی کووڈ 19 وبا سے بڑا خطرہ ہے' کے مضمون پر اس مقابلے میں حصہ لیا تھا اور یامنہ 12 اور 13 جنوری کو نئی دہلی میں منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں جہاں وہ بحیثیت سپیکر حصہ لے رہی ہیں-کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد و دیگر افسران نے انکو مبارکباد دی ہے-قابل توجہ ہے کہ 'نیشنل یوتھ فیسٹول' 2021 وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کے خیالات اور قابلیت کو آگے لاکر ملک کے پالیسی سازوں کے سامنے رکھنا ہے، جو وژن 2022 کا حصہ ہوگا۔
Last Updated : Jan 5, 2021, 9:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details