سرینگر (جموں و کشمیر) :کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر، پروفیسر نیلوفر خان، نے کہا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی 11 مئی کو مرکزی کیمپس حضرت بل میں یوتھ 20 مشاورتی میٹنگ کے میزبانی کر رہی ہے۔ میٹنگ کا موضوع ’’موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات کی کمی، پائیداری کوطرز زندگی بنانا‘‘ہے۔ یہ میٹنگ جی 20 سربراہ اجلاس کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔
کشمیری یونیورسٹی کے ای ایم ایم آر سی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ مشاورت نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ان کی ترقی کے لئے نقشہ راہ تیار کرنے پر مرکوز آزادا مباحثوں، پریزنٹیشن اور انٹریکٹو سیشن کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مباحثوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر یوتھ 20 سمٹ2023 کے نتائج کے دستاویز کے طور پر ایک بیان تیار کیا جائے گا۔ کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ یونیورسٹی کو اجلاس کی میزبانی کا ایک تاریخی موقع ملا ہے اور اس کی شاندار کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔