اردو

urdu

By

Published : Jul 24, 2023, 3:18 PM IST

Updated : Jul 24, 2023, 4:46 PM IST

ETV Bharat / state

Summer Vacation In KU کشمیر یونیورسٹی میں 28 جولائی سے 6 اگست تک گرمائی تعطیلات

کشمیر یونیورسٹی نے مین کیمپس اور سٹیلائٹ کیمپس میں 28 جولائی سے 6 آگست تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کے پیش نطر تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں بند رہیں گی۔

kashmir-university-announces-summer-break-from-28-july
کشمیر یونیورسٹی میں 28 جولائی سے 6 اگست تک گرمائی تعطیلات

سرینگر: کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو 28 جولائی سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق یہ تعطیلات 6 اگست کو اختتام پذیر ہوں گی۔

متعلقہ حکام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ 'تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کے تدریسی شعبے اور اس کے سٹیلائٹ کیمپس 28 جولائی 2023 سے 6 اگست 2023 تک موسم گرما کی تعطیلات منائیں گے'۔حکمنامے میں مزید کہا گیاکہ 'تاہم محکمہ جاتی دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے اور شعبہ جات کے سربراہان.کیمپس مراکز کے ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانات،(اگر منعقد کرنے کا شیڈول ہو) اور دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیں'۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وادی کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 15 جولائی سے 10 روز کی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اعلیٰ تعلیم کے یہ ادارے کل یعنی 24 جولائی سے دوبارہ کام کرنا شروع کریں گے۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشمیر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم سے 10 جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ کشمیر میں گرمی کی شدت جاری تھی لیکن تعطیلات سے عین قبل ہی موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور کئی مقامات پر بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان سالانہ امرناتھ یاترا کے شروع ہونے کے ساتھ ہی کیا گیا۔

Last Updated : Jul 24, 2023, 4:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details