کشمیر خوبصورتی کے ساتھ ساتھ روایتی پکوانوں کی بھی منفرد جگہ:اداکارہ گڈی ماروتی سرینگر:شوٹنگ کے سلسلے میں بالی ووڈ کے کئی اداکار اس وقت کشمیر میں موجود ہیں۔ایسے میں کشمیر پر بن رہے "پشمینہ" نام کے سیریل کی شوٹنگ بھی مخلتف مقامات پر جارہی ہے اور بالی ووڈ کی مشورہ مزاحیہ اداکارہ گڈی ماروتی دیگر اداکاروں کے ہمراہ کشمیر میں ہیں۔
گڈی ماروتی نے کہا 35 برس بعد کشمیر میں شوٹنگ کے لیے آئی ہوں، اگرچہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں شوٹنگ کر چکی ہوں لیکن کشمیر میں شوٹ کرنے میں ایک الگ ہی مزا ہے۔گڈی ماروتی نے کہا کہ جہاں کشمیر کو دنیا میں خوبصورت ترین جگہ کے طور مانا اور جانا جاتا ہے، وہیں یہ پہنوائے اور کھانے پینے کے اعتبار سے بھی اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔خواہ وہ یہاں کا روایتی وازوان ہو یا دیگر قسم کے پکوان۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ماحول کافی بہتر ہے اور یہاں کی وادیاں دنیا بھر کی خوبصورتی کے سامنے ایک عمدہ مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سوئزر لینڈ، امریکہ وغیرہ میں جاکے شوٹنگ کی ہے، لیکن وادی کشمیر میں شوٹنگ کرنا ایک الگ تجربہ ہے۔
مزید پڑھیں:
وہیں اداکارہ ریما ووہرا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم کشمیر پہلی مرتبہ شوٹنگ کرنے کے لیے آئے ہیں، لیکن یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سے ایسا بالکل بھی نہیں لگ رہا ہے کہ ہمیں یہاں اجنبی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالی کے ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کو اپنی شوٹنگ کے لیے کشمیر کو ترجیح دینی چاہیے۔